2 کانسٹیبل ہلاک ، پولیس کمشنر سدی پیٹ نے متوفیہ خاندان کو پرسہ دیا
سدی پیٹ /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ ضلع کے گجویل کے موضع میں خوفناک سڑک حادثہ میں دو کانسٹیبلس ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے بموجب آئی سی آئی ایل حیدرآباد میں آج 8 ڈسمبر کو منعقدہ میراتھن میں شرکت کیلئے دونوں کانسٹیبلس جو اپنی بائیک پر میراتھن میں شرکت کیلئے جارہے تھے گجویل موضع کے جالی گامنا سڑک پر آج صبح 5.20 بجے ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیکر فرار ہوگئی ۔ بایئک سوار کانسٹیبل برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ ان کی شناخت وینکٹیشورلو 42 سالہ اور پرندھا مولو 43 سالہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ یہ دونوں کانسٹیبلس سے دولت آباد اور رائے پول پولیس اسٹیشن میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور یہ دونوں سدی پیٹ ضلع کے موضع پیداکوڈور اور گاٍرپلی متوطن ہیں ۔ جو ہی یہ اطلاع پولیس کمشنر سدی پیٹ ڈاکٹر بی انورادھا کو ملی انہو ںنے فوری گجویل ایریا ہاسپٹل پہونچکر متوفیہ کانسٹیبلس کا دیدار کیا اور ان کے خاندان کو صبر و تحمل کرنے کی تلقین کی ۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ کے اعلی عہدیدراوں کو نامعلوم گاڑی کی تلاش کرنے کی ہدایت دی ۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اس حادثہ پر ضلع محکمہ پولیس میں رنج و غم کا ماحول ہے ۔