سدی پیٹ میں دستکاری کے شوروم کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic

شاہکار مصنوعات اور مجسمہ جات کا ذخیرہ، سیاسی قائدین کی شرکت

حیدرآباد 8 ستمبر (سیاست نیوز) دستکاری کے شاہکار پلیٹ فارم کے لئے مشہور گولکنڈہ شوروم کا اب سدی پیٹ میں بھی افتتاح ہونے والا ہے اور اس شوروم کا افتتاح سابق وزیر ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں بروز چہارشنبہ عمل میں آنے والا ہے اور یہ شوروم ٹاؤن کے علاقہ بابو جگجیون رام چوراہا پر واقع ہے اور اس شوروم میں دستکاری کے شاہکار مصنوعات دستیاب ہوں گے اور یہ شوروم راجیو سڑک کے قریب ہونے کی وجہ سے دستکاری شعبہ کے افسران سے اُمید ظاہر کی ہے کہ تجارت عروج پر ہوگی اور شوروم کی عمارت 2 کروڑ کی لاگت سے G+1 تعمیر کی گئی ہے اور فی منزل 2,428 فیٹ پر مشتمل ہے جبکہ جملہ اراضی 4,852 فیٹ ہے اور اس شوروم میں مختلف مقامات کے دستکاری شاہکار کے علاوہ چارمینار کے موتی وغیرہ دستیاب ہوں گے۔ علاوہ ریاست کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے کلاکاروں کے تخلیق کردہ مجسمہ بھی فروخت کے لئے رکھے جائیں گے۔ واضح ہوکہ ریاستی سطح پر حیدرآباد، ورنگل اور سنگاریڈی کے بعد گولکنڈہ شوروم کا آغاز سدی پیٹ میں کیا جارہا ہے۔