سدی پیٹ میں عازمین حج کے تربیتی اجتماع کا انعقاد

   

سدی پیٹ ۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عازمین حج 2023 کا دوسرا تربیتی اجتماع حج ہاوز بلڈنگ سدی پیٹ میں صدر حج سوسائٹی قمر الدین طاہر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجتماع کی نظامت محمد فخر الدین معتمد حج سوسائٹی نے عمدگی کے ساتھ کی جبکہ مہمانان خصوصی مولانا سید مظہر قاسمی، مفتی عبدالسلام، مفتی کریم پٹیل، عبید علی صابری موظف مجسٹریٹ و دیگر موجود تھے۔ اس تربیتی اجتماع سے مہمانان نے عازمین حج کو سفر، رہائش، احرام باندھنے کے علاوہ حج کے ارکان وغیرہ سے واقف کروایا۔ قبل ازیں مناسک حج کا طریقہ جاننے، ضروری اسنادات و ادویات کا ساتھ رکھنے اور پورے عزم و حوصلے کے ساتھ حج کی سعادت تکمیل کرے۔ مزید کچھ مسائل و شکایت کا ازالہ کرے۔ بالخصوص عازمین حج اپنی دعاؤں میں امت مسلمہ کی خیر و عافیت شامل رکھے۔ اس موقع پر فرید الدین خادم حج سوسائٹی، علیم الدین سرور نائب صدر حج سوسائٹی نے اجتماع کی نگرانی کی۔ اس اجتماع میں محمد شاہد، ریاض، محمد سعید، غوث محی ادلین، ذاکر حسین موجود تھے۔