حیدرآباد۔چیف منسٹر تلنگانہ اسٹیٹ کے چندرشیکھر راؤ نے سدی پیٹ میں قریب کی ایک مسجد سے ”اذان“ کی آواز سن کر کچھ منٹوں کے لئے اپنی تقریر روک دی۔ تلنگانہ ٹوڈے میں شائع رپورٹ کے بموجب جمعرات کے روز وہ ضلع کے گورنمنٹ ڈگری کالج میدان میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔
مذکورہ ویڈیو جو سوشیل میڈیامیں وائیرل ہوا ہے چیف منسٹر ”اذان“ مکمل ہونے تک اپنی تقریر کو روک دیتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں
اس واقعہ کے بعد چیف منسٹر کے مذاہب کے متعلق احترام کے اس جذبے کو دیکھ کر کافی لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ کے سی
آر نے ریاست کے دوسرے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بھی اشارہ دیاہے۔ کے سی آر نے اشارہ دیاکہ حیدرآباد کے مضافات شمس آباد کے بعد سدی پیٹ کے قریب دوسرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ تعمیر کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سدی پیٹ ایک مایہ ناز جگہ اور درالحکومت کے قریب میں ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی ضرورت پر کے سی آر نے پہلی مرتبہ بات کی ہے۔