سدی پیٹ میں ملک کا پہلا انڈر گراونڈ آلودہ پانی کے صفائی سنٹر قائم

   

300 کروڑ روپئے مصارف ، ہریش راؤ نے کیا افتتاح ، صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ 300 کروڑ روپئے کے مصارف سے سدی پیٹ شہر میں زیر زمین آلودہ پانی کو صاف کرنے کا سنٹر قائم کیا گیا ہے ۔ ایس ٹی پی سے صاف کئے گئے پانی کو نرسا پور تالاب میں چھوڑا جائے گا ۔ آج سدی پیٹ میں اس پراجکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔ وزیر نے سدی پیٹ کے عوام سے خواہش کی کہ وہ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ سب کے تعاون سے سدی پیٹ تعلیم ، صحت کے علاوہ دوسرے شعبوں میں ترقی کررہا ہے ۔ فی الحال سدی پیٹ میں ویمنس ڈگری کالج ، پالی ٹیکنیک ، میڈیکل ، پی جی ، نرسنگ کالجس موجود ہیں ۔ سدی پیٹ میونسپلٹی کو قومی و ریاستی جملہ 18 ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں ۔ ترقی کے ہر معاملے میں سدی پیٹ سرفہرست رہا ہے ۔۔ ن