سدی پیٹ ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے نئے ایس آئی محمد آصف نے جائزہ لے لیا

   

سدی پیٹ ۔15 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج محمد آصف نے سدی پیٹ ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس کمشنر ڈاکٹر بی انورا دھا، آئی پی ایس سے ملاقات کی اور ان کی خدمت میں ایک پودا پیش کیا۔ کمشنر نے انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحفظ اور امن و امان کو اولین ترجیح دینی چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کی جانب مربوط کوششیں کی جائیں، سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، اور آئندہ مقامی انتخابات کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے۔دیہاتوں کا باقاعدہ دورہ کرنے اور وی آئی پی او نظام کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔