سدی پیٹ کی ترقی کیلئے ضروری فنڈس لانے کا تیقن

   

نئے راشن کارڈس کی تقسیم کے موقع پر ضلع انچارج وزیر جی وینکٹ سوامی کا خطاب
سدی پیٹ ۔29جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی لیبر، ایمپلائمنٹ اینڈ مائنز ڈپارٹمنٹ و ضلع انچارج وزیر گڈم وویک وینکٹ سوامی نے سدی پیٹ شہر کے کنڈا ملّیا گارڈن میں سدی پیٹ اربن منڈل اور سدی پیٹ دیہی منڈل کے استفادہ کنندگان میں نئے راشن کارڈ تقسیم کئے۔اس پروگرام میں ضلع کلکٹر ہیماوتی، ایس سی؍ایس ٹی کمیشن کے چیئرمین بکی وینکٹیا، ضلع لائبریری کے چیئرمین کیدم لنگامورتی، ضلع انچارج کمشنر آف پولیس راجیش چندرا، ضلع ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز گریما اگروال، سدی پیٹ کے آر ڈی او سدانند، ڈی ایم سول سپلائی پروین،و استفادہ کنندگان نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔وزیر ویوک وینکٹاسوامی نے اس موقع پر کہا کہ ریاست کی عوام 10 سال سے نئے راشن کارڈ کا انتظار کر رہی ہے۔اقتدار میں آنے کے بعد، سی ایم ریونت ریڈی کی قیادت والی حکومت نے عوامی افادیت والے پروگرامس کو متعارف کروایا ۔نے ان میں سے ایک نئے راشن کارڈ کی تقسیم ہے۔جیسا کہ انتخابات میں وعدہ کیا گیا تھا، حکومت اندراما مکانات و راشن کارڈ فراہم کرے گی۔ہم سدی پیٹ کے شہری اور دیہی منڈلوں کو تقریباً 10 ہزار کارڈ فراہم کر رہے ہیں۔استفادہ کنندگان کے پرانے راشن کارڈوں میں شامل ہونے اور نئے کارڈ کے اضافے سے ضلع بھر میں مزید 52 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔حکومت کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کو روکا نہیں گیا۔تلنگانہ واحد ریاست ہے جو بلاسودی قرض اور بینک لنکیج قرض فراہم کررہی ہے۔ہماری ریاست میں جاری ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کو دیکھ کر دوسری ریاستیں انہیں لاگو کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ہم نے سدی پیٹ حلقہ کو 3500 اندرما گھر دیئے ہیں۔ہم نے ضلع کو کل 10 ہزار سے زیادہ مکانات کی منظوری دی ہے۔سدی پیٹ کی ترقی کے لیے ضروری فنڈز لائے جائیں گے۔ترقی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ، ہم ضلع کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ضلع کلکٹر سدی پیٹ کے۔ ہیماوتی پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مستحقین کے لیے راشن کارڈ اور اندرما گھر فراہم کر رہی ہے۔ضلع میں 26000 نئے راشن کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔سدی پیٹ حلقہ میں 9971 نئے کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ ان کارڈز پر 30000 ممبران ہیں۔پرانے کارڈز میں 21300 ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔