سدی پیٹ کے دس افراد کو عمرہ ادائیگی کا موقع

   

ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کا مستحسن اقدام
سدی پیٹ۔/17 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانان سدی پیٹ جو عمرہ کرنے کی خواہش و تڑپ رکھتے ہیں لیکن مالیہ کی کمی کے باعث اس سے محروم ہورہے ہیں تو ایسے افراد عمرہ کو روانگی کیلئے ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی سدی پیٹ میں درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ اس خصوص میں ملت اسلامیہ سوسائٹی کے صدر ایم اے قادر نے دفتر ہذا میں پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے تفصیلات پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر فینانس و رکن اسمبلی حلقہ سدی پیٹ مسٹر ٹی ہریش راؤ کے حسن تعاون سے سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی 10 افراد کو عمرہ روانگی کا تہیہ کیا گیا۔ گزشتہ سال 5 افراد کو روانہ کیا گیا تھا۔ مزید اس سال 10افراد کو اپنے ذاتی پیسوں سے روانہ کرنے کے لئے ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کو درخواستیں وصولی و انتخاب کے لئے ذمہ داری دی ہے۔اس کے لئے زائد از 6 لاکھ کا خرچ درکار ہے۔ اس خرچ کو مکمل وزیر فینانس برداشت کریں گے۔ لہذامسلمانان سدی پیٹ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاسپورٹ، آدھار کارڈ ، راشن کارڈ کی نقل، کاپیاں معہ 4 عدد ، پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ہمراہ دفتر ملت اسلامیہ اقبال مینار پر درخواست داخل کرتے ہوئے رسید حاصل کرلیں۔ قبل ازیں ایم اے قادر نے ہریش راؤ کو وزیر فینانس کے باوقار عہدہ پر فائز ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ ونیز انہوں نے کہا کہ عمرہ بھجوانے کا عمل حلقہ سدی پیٹ سے شروع ہوا ہے جس کو دوسرے حلقوں کے قائدین بھی اس پر عمل کے لئے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ وزیر موصوف جو مسلمانوں کے حقیقی ہمدرد و رہنما ہیں ہمیشہ ان کی فلاح و ترقی کیلئے مثبت فکر رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے انہوں نے عازمین کی سہولت کے لئے زائد از 3 کروڑ کی بھاری لاگت سے حج ہاوز تعمیر کروایا۔اس موقع پر نائب صدر ملت اسلامیہ بصیر الدین عرف لاڈلے میاں موجود تھے۔