سدی پیٹ کے مواضعات کی ترقی کے لیے پچاس لاکھ

   

Ferty9 Clinic

سدی پیٹ کے لیے علاحدہ پچیس کروڑ مختص : چیف منسٹر کا فیصلہ
حیدرآباد۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز)چیف منسٹر کے سی آر نے وعدہ کرنے کے دوسرے ہی دن اپنے آبائی گاوں چنتامڈکہ کی ترقی کیلئے 50 کروڑ روپئے خصوصی فنڈز کے تحت منظور کئے ساتھ ہی اسمبلی حلقہ سدی پیٹ کے 81 گاؤں فی کس گاؤں کو 50 لاکھ روپئے کے تحت مزید 50 لاکھ اس طرح خصوصی فنڈز کے تحت جملہ 100 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ اس طرح شہر سدی پیٹ کیلئے علحدہ 25 کروڑ روپئے مختص کرتے ہوئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ یہ تمام کارروائیاں بڑی تیزی سے انجام دی گئی ہیں۔