سرایو نہر نیشنل پراجکٹ کا آج وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح

   

بلرام پور : وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ 11 ڈسمبر کو تقریباً چار دہائیوں سے زیر التواء سرایو نہر قومی پراجکٹ کا افتتاح کریں گے ۔ اس پراجکٹ میں گھاگھرا، سریو، راپتی، بان گنگا اور روہنی ندیوں کو آپس میں جوڑنا بھی شامل ہے ۔اس پراجکٹ پر 1978 میں کام شروع ہوا تھا لیکن بجٹی امداد میں تسلسل، بین محکمہ جاتی اشتراک اور خاطر خواہ نگرانی میں کمی کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوتی چلی گئی اور تقریباً چار دہائیوں کے بعد بھی پراجکٹ مکمل نہیں کیاجاسکا۔ وزیراعظم کے کسانوں کی فلاح وبہبود اور تفویض اختیارات اور طویل عرصہ سے زیرالتوا قومی اہمیت کے حامل پراجکٹوں کو ترجیح دینے کے ویژن کی وجہ سے اس پراجکٹ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔