سربیا میں یوکرائن پر روسی جارحیت کے حق میں مارچ

   

بلغراد: سربیا میں یوکرائن پر روسی جارحیت کے حق میں مارچ کیا گیا،جس میں ہزاروں سربوں نے روسی پرچم لہراتے ہوئے صدر ولادیمیر پوٹن کی تصویریں اٹھائے ریلی نکالی۔ خبررساں اداروں کے مطابق مارچ میں 4ہزار افراد نے شرکت کی۔ سر ب باشندوں کے ذہن میں 1990 ء میں بلقانی جنگ کو ختم کرنے کے لیے ناٹوکی جانب سے سربیا پر بمباری کی یاد تازہ ہے۔ اس کارروائی کی روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سخت مخالفت کی تھی،جس کے بدلے میں اب سربیا روس کا ساتھ دے رہاہے۔