سربیا کے صدر کا 27 ستمبر کو مستعفی ہونے کا اعلان

   

ہرزگونیا ۔ 15 ستمبر (ایجنسیز) سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیک نے اعلان کیا ہیکہ وہ 27 ستمبر 2026 کو صدارت سے مستعفی ہوجائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان انہوں نے 15 ستمبر کو ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کیا۔ صدر الیگزینڈر نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ صدارت چھوڑ کر وزیراعظم کے عہدے کیلئے انتخاب لڑیں گے۔ سربیا میں 25 اکتوبر 2026 کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔الیگزینڈر کی جماعت ایس این ایس نے انہیں وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے۔ الیگزینڈر آئینی طور پر مزید ایک صدارتی مدت کیلئے امیدوار نہیں بن سکتے، کیونکہ وہ پہلے ہی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ چنانچہ صدارت چھوڑ کر وزیراعظم بننے کی کوشش ان کیلئے اقتدار میں رہنے کا ایک اہم راستہ ہے۔