سرحدی تنازعہ۔ تمام کی آنکھیں چیف منسٹر مہارشٹرا اورکرناٹک سے امیت شاہ کی ملاقات پر

,

   

کرناٹک کانگریس یونٹ نے بی جے پی پر یہ کہتے ہوئے نشانہ لگایا ہے کہ انتخابات کے وقت میں عوام کے جذبات کو ہائی جیک کرنے کے لئے ہی غیرضروری سرحدی تنازعہ بی جے پی نے تشکیل دیاہے۔


بنگلورو۔تمام کی آنکھیں چہارشنبہ کی رات میں امیت شاہ کی کرناٹک او رمہارشٹرا چیف منسٹران سے دونوں ریاستوں کے مابین سرحدی تنازعہ کے ضمن میں ملاقات پر ٹکی ہوئی ہیں۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ مرکز اس معاملے میں مداخلت کررہا ہے۔

مذکورہ سرحدی تنازعہ فی الحال سپریم کورٹ میں ہیں جو ممکن ہے بہت جلد اس مسلئے پر برقراری دے گا۔ امیت شاہ مہارشٹرا کے اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد کی مداخلت کی مانگ کے بعد یہ اقدام اٹھایاگیاہے۔ چیف منسٹر بسوراج بومائی دوپہر1:30ہوبلی ائیر پورٹ سے قومی درالحکومت کو روانہ ہوئے۔شام7بجے یہ ملاقات مقرر ہے۔

اس ملاقات کے نتائج سے ممکن ہے کہ دونوں ریاستوں میں لاء اینڈ آرڈر کے حالات پیدا ہوجائیں‘ بالخصوص سرحدی خطہ میں ایسا صورتحال پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کرناٹک پولیس نے بیلگاوی میں موثر حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

اس کا اثر راست ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات پر بھی پڑ سکتا ہے جس کے لئے چار ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے۔کرناٹک کانگریس یونٹ نے بی جے پی پر یہ کہتے ہوئے نشانہ لگایا ہے کہ انتخابات کے وقت میں عوام کے جذبات کو ہائی جیک کرنے کے لئے ہی غیرضروری سرحدی تنازعہ بی جے پی نے تشکیل دیاہے۔

چیف منسٹر بومائی نے بیان دیا ہے کہ ”اس مسلئے پر ہمارا موقف واضح ہے۔ ریاست کی تنظیم جدید ایکٹ‘ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمہ اوردیگر کے متعلق تفصیلات پہلے ہی ہم نے امیت شاہ کو بتادئے ہیں۔

درایں اثناء این سی پی کے روہت پوار بیلگاوی پہنچے اور کئی مقامات کا دورہ کیا اور مہارشٹرا ایکیکارانا سمیتی (ایم ای ایس)کے ممبرس سے ملاقات بھی کی ہے۔ کنڈا تنظیموں نے بغیر کسی اطلاع کے ان کے بیلگاوی دورے کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

شراد پور کے بھتیجے کے بیٹے روہت پوار ہیں‘ جنھوں نے ہندالگا کا بھی دورہ کیا جہاں پر 1986میں نو لوگ پولیس فائرینگ میں ہلاک ہوگئے تھے اور ایم ای ایس بیلگاوی کے صدر دیپک ڈالوی کے گھر بھی گئے۔

بیلگاوی کرناٹک اسوسیشن آرگنائزیشن کمیٹی کے صدر اشوک چندارگا نے پوار کے بیلگاوی دورے کو نچلے درجہ کے چور کی حرکت قراردیاہے۔