سرحد میں چینی فوجی نہیں گھسے ،حکومت تصدیق کرے : راہول

   

نئی دہلی۔3جون (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین سرحد پر تناؤ کے درمیان حکومت سے آج سوال کیا کہ کیا کوئی چینی فوجی ہندوستانی سرحد میں گھسا ہے ۔ گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘‘کیا ہندوستانی حکومت یہ تصدیق کرسکتی ہے کہ کوئی چینی فوجی ہندوستانی سرحد میں نہیں گھسا ہے ۔’’ سرحد پر چینی فوجیوں کی ہلچل کی رپورٹ کے درمیان گاندھی حکومت سے اس سلسلے میں حالات واضح کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔