سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کووارننگ

   

کارگل: جموں و کشمیر کے مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں میں دہشت گردانہ حملوں میں حالیہ اضافہ کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پاکستان کو سخت انتباہ میں کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کو پوری طرح کچل دیا جائے گااور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔مودی آج لداخ میں 25ویں کارگل وجے دیوس کے موقع پر ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کررہے تھے جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ انہوں نے شردھانجلی سماروہ میں بھی شرکت کی۔ مودی نے گورو گاتھا:این سی اوز کے ذریعہ کارگل جنگ پر بریفنگ سنی اور امر سنسمرن :ہٹ آف ریمیمبرنس کا دورہ کیا۔
انہوں نے ویر بھومی کا بھی دورہ کیا۔وزیر اعظم نے آج لداخ میں ورچوئل طریقے سے شنکن لا ٹنل پروجیکٹ کے پہلے تعمیری کام کا بھی مشاہدہ کیا۔ شنکن لا ٹنل پروجیکٹ 4.1 کلومیٹر لمبی ٹوئن ٹیوب سرنگ پر مشتمل ہے جو لیہہ کو ہر موسم میں رابطہ فراہم کرنے کے لیے نیمو – پدم – درچہ روڈ پر تقریباً 15,800 فٹ پر تعمیر کی جائے گی۔شردھانجلی سماروہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ لداخ کی شاندار سرزمین کارگل وجے دیوس کے 25 سال مکمل ہونے کی گواہ ہے ۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ‘‘کارگل وجے دیوس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قوم کے لیے دی گئی قربانیاں لازوال ہیں’’ اگرچہ مہینے ، سال، دہائیاں اور صدیاں گزر جائیں ، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دی گئی قربانیوں کو فراموش نہیں جا سکتا۔ وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ ‘‘قوم ہمیشہ سے ہماری مسلح افواج کے طاقتور سپر ہیروز کے ہمیشہ کے لیے مقروض اور انتہائی ممنون ہے ۔’’