سردی، کھانسی، بخار کی دوائیں خریدنے والوں کی تفصیلات جمع کرنے میڈیکل اسٹورس کو ہدایت

,

   

حیدرآباد۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش اور تلنگانہ کی حکومتوں نے فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورس کو ہدایت کی ہے کہ کھانسی، سردی، بخار کی ادویات خریدنے والوں سے تفصیلات جمع کی جائیں اور رجسٹر میں ان کے پتے درج کئے جائیں۔ فارمیسی کے مالکین کو چاہئے کہ وہ حکام کو روزانہ فہرست پیش کریں جو ایسے کیسس کی ڈائرکٹری بنائیں گے۔ ان کا پتہ چلاتے ہوئے معائنے کئے جائیں گے۔ آندھراپردیش میں کووڈ۔19 کے 603 اور تلنگانہ میں 800 کیسس کی نشاندہی ہوئی ہے۔