سردیوں میں ورزش انتہائی ضروری کیوں؟

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ سردی کا موسم اب دھیرے دھیرے ملک میں اپنی گرفت مضبوط کرنے لگا ہے۔ ابھی شام کے وقت کھلے علاقے میں ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے لگی ہے اور دھیرے دھیرے ٹھنڈ اپنا پورا اثر دکھانے لگے گی۔ جیسے ہی سردی کی شروعات ہوتی ہے تو اس کا اثر ہر جگہ نظر آنے لگتا ہے۔ انسان، جانور، پیڑ پودے پر بھی اس کا واضح اثر نظر آتا ہے۔ اب ہم انسانوں کی بات کریں تو اس کا اثر سب سے پہلے جلد، جسم اور دیگر سرگرمیوں پر ہونے لگتا ہے۔ جہاں عام طور پر ہم گرمیوں میں کم کھانا کھاتے ہیں تو اس کی بہ نسبت سردیوں میں بھوک میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ سردیوں میں جسم سے محنت بھی کم ہوتی ہے۔ خاص کر اس موسم میں سبھی کو اپنی صحت کا خیال رکھنا کافی ضروری ہے۔ یہاں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ سردیوں کے موسم میں کس طرح سے اپنا خیال رکھیں اور کون سی احتیاطی تدابیر اپنانی ہیں:
کھانے پینے کا ایسے رکھیں خیال : سردی کے موسم میں کھانے پینے کا خاص خیال رکھنا کافی ضروری ہوجاتا ہے کیونکہ اس موسم میں جسم میں کئی قسم کی بیماریوں ہونے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔ اگر ثابت اناج، دلیہ وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ وزن کم کرنے میں بھی اثر دار ہیں اور دل کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ اس موسم میں سبزیوں اور پھلوں کا بھرپور استعمال کرنا چاہئے۔ پھلوں اور سبزیوں میں موجود وٹامن اور منرلز سردیوں میں بیماریوں سے لڑنے کے لئے اثر دار ثابت ہوتے ہیں۔ اس موسم میں فرائیڈ اور سیچوریٹیڈ فوڈز کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
پانی اور مشروبات: ویسے توگرمیوں کی بہ نسبت سردی کے موسم میں کم پانی پیا جاتا ہے لیکن اس موسم میں مناسب مقدار میں پانی پینا چاہئے۔ وہیں اگر آپ اس موسم میں ہربل ٹی پیتے ہیں تو اس سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور ٹرائیوگلیسرائیڈ کا لیول بھی کم ہوتا ہے۔
ورزش ضروری ہے : اگر آپ فٹ رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے سردیوں سے اچھا موسم اورکوئی نہیں ہوسکتا۔ اس دوران وزن کو قابو کریں۔ جسم کو فٹ رکھنے کے لئے روزانہ ورزش کیجئے۔ اگر آپ جِم جاکر ورزش نہیں کر پا رہے ہیں تو روزانہ چہل قدمی پر جائیں۔ چلنے سے جسم میں گرمی پیدا ہوتی ہے اور اسے خون کو دوران بڑھتا ہے۔ سردی کے موسم میں بلڈ شوگرکوکنٹرول میں رکھنا چاہئے۔ اس موسم میں نمک کا کم مقدار میںاستعمال کرنا چاہئے۔ نمک کی زیادتی امراض ِ قلب کا سبب بن سکتا ہے۔
سردی سے بچاو ہے ضروری : سردی کے موسم میں ٹھنڈ سے بچاو کے لئے گرم کپڑے پہنیں۔ اس دوران پیر، سر اور کانوں کو خاص کر ڈھانک کر رکھنا چاہئے۔ سردی میں کم سے کم 6 سے 8گھنٹے کی نیند لینی چاہئے۔ سردیوں کے موسم میں جسم کو ٹھنڈ سے بچانے کے لئے جیسے گرم کپڑوں کا استعمال کیا جاتا ہے، ٹھیک اسی طرح سے گرم چیزوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ اس دوران جلد خشک اور پھٹنی لگتی ہے تو اس کے لئے آئل یا باڈی لوشن کا استعمال کرسکتے ہیں۔