پانی کے استعمال کے فائدے تو سبھی جانتے ہیں ۔ لیکن اگر ہم ٹھنڈے پانی کو گرما پانی سے بدل دیں تو اس کے چوکنا دینے والے نتائج بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ ویسے بھی ہمارے جسم میں37ڈگری کی گرمی ہوتی ہے۔
اس لئے بہت زیادہ ٹھنڈا پانی پیناہمارے جسم کے لئے ٹھیک بھی نہیں ہے۔ ائے جانتے ہیں گرم پانی پینے کے فائدے۔
یوروپی جرنل آف فارماسیٹکل اور میڈیکل ریسرچ میں شائع ایک مطالعہ کے مطابق ٹھنڈے پانی کی وجہہ سے دوران خون کی رگیں سکڑ نے لگتی ہیں‘ جس کاہاضمہ پر اثر پڑتا ہے۔ کھانے کے ہضم کرنے کے بجائے اپ کا جسم اندر کی گرمی پر قابو پانے میں لگ جاتا ہے۔
کھانے کے بعد ٹھنڈ ا پانی پینے کی وجہہ سے جسم میں چربی بھی جمع ہونے لگتی ہے۔
امریکہ کی نیشنل لائبریری آف میڈیسن نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہلت میں2003میں شائع ایک مضمون کے مطابق گرم پانی کا استعمال کرنے سے اپ کے جسم میں میٹوبلجیم کے تناسب میں چالیس فیصد کا اضافہ ہوجاتا ہے جو ٹھنڈے پانی کے مقابلہ دس فیصد زیادہ ہے ۔
اتنا ہی نہیں بلکہ پانی پینے کے تیس چالیس منٹ تک یہ گرمی بنی رہتی ہے جس کی وجہہ سے چربی گھٹنے میں مدد بھی ملتی ہے۔
سال1997میں ایک جرنل میں شائع مضمون کے مطابق گرما پانی ‘ چاہئے یاگرم کافی کا ایک پیالہ پینے سے دہنی تناؤ اور سستی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے مطابق جسم کے اندر کی گرمی سے انفرادی موڈ میں بہتری آتی ہے۔
گرما پانی کے استعمال سے نہ صرف خون صاف ہوتا ہے بلکہ اس سے ہاضمہ میں بھی بہتری آتی ہے۔ گھٹیا کا درد کم ہوتا ہے۔ بالوں میں روسی کم ہوتی ہے اور بال تیزی کے ساتھ بڑھتے ہیں۔ گرما پانی کے استعمال سے جسم کے اندر موجود جراثیم باہر نکل جاتے ہیں‘ جس سے جسم میں چمک پیدا ہوتی ہے۔
گلے اور ناک میں رکاوٹ بھی اس سے صاف ہوجاتی ہے۔بے شمار تحقیقات سے بھی اس بات کاانکشاف ہوا کہ کھانا کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینے سے کھانے میں موجود چربی جم جاتی ہے۔ انتڑیوں کے اندر بھی چربی جمنے لگتی ہے۔‘
جس سے کینسر تک کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ گرم پانی پینا شروع کرتے ہیں تو آپ کا ہاضمہ ٹھیک رہے گا۔صبح نیند سے جانگے کے فوی بعد ہی دو گلاس گرما کا نیم گرم پانی پیا کریں۔چاہیں تو ساتھ میں لیمو بھی استعمال کریں۔ کھانا کھانے سے پہلے ا ور بعد میں ایک ایک گلا س گرم پانی کا استعمال کریں۔
ورزش سے پہلے او ربعد میں بھی گرم پانی کا استعمال کرنے سے کافی بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ کوشش اس بات کی کریں کہ رات کے مقابلہ دن میں پانی کا زیادہ استعمال کریں۔