سردی بخار کی دوائیں خریدنے والوں کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت

,

   

نئی دہلی: کورونا وائرس معاملات میں اضافہ کی تشویش پر کئی ریاستوں کے عہدیداروں نے میڈیکل شاپس اور فارماسسٹس کوہدایت دی کہ جو شخص بھی بخار، کھانسی یا سردی کی دوائیں خریدنے کیلئے آئے تو اس کا فون نمبر اور ریکارڈ حاصل کرلیں۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس کی ابتدائی علامات میں سردی‘ بخار اور کھانسی شامل ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں کو یہ ہدایتیں جاری کی گئی ہیں جن میں تلنگانہ، مہاراشٹرا شامل ہیں۔