سرسبز تلنگانہ کیلئے ہر شہری کو شجرکاری کرنا چاہئے

   

کوہیر میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد، عبدالحنان جاوید کا خطاب
کوہیر۔ 11 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبدالحنان جاوید سابق نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر نے آج کوہیر جونیر کالج کے احاطہ میں شجرکاری پروگرام میں حصہ لیا۔ اس م وقع پر عبدالحنان نے بتایا کہ دن بہ دن آلودگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سرسبز و شاداب تلنگانہ کے لئے ہر ذمہ دار شہری کو شجر کاری کرنا چاہئے۔ ریاستی کانگریس پارٹی حکومت بھی تلنگانہ کو گرین تلنگانہ بنانے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا پودوں اور درختوں کی شجررکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 140 کروڑ آبادی والے ملک میں آبادی کے ساتھ ساتھ مسائل بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ ملک کے درخشاں مستقبل کے لئے اور ہماری آنے والی نسل کی پاسداری اور ان کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے آج پودوں کی شجرکاری ضروری ہے۔ ریونت ریڈی حکومت میں بڑے پیمانے پر سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی جارہی ہے۔ اس سے کہیں زیادہ موٹر کاریں وغیرہ کو آمد و رفت لگی ہوئی ہے۔ ان سے نکلنے والی فضائی آلودگی بہت زیادہ خطرناک ہوتی ہے، درختوں کی وجہ سے اس کو روکا جاسکتا ہے۔ برقی تاروں کے نیچے کوئی شجر کاری نہ کریں تاکہ مستقبل میں ان پودوں اور درختوں کو کاٹنا نہ پڑے۔ اس موقع پر محمد اشفاق احمد انچارج پرنسپل، محمد انصاری احمد سابق وارڑ ممبر گرام پنچایت کوہیر کے علاوہ طلباء اور لکچرار موجود تھے۔