سرسلہ : حساس مراکز پر خصوصی نظر: ایس پی

   

گمبھی راو پیٹ، سرسلہ 29 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرامن ماحول میں انتخابات ہمارا مقصد ہے ،سرسلہ ضلع میں چناؤ کے مراحل کو پرسکون و ناخوشگوار واقعات کے درمیان مکمل کر لینے کے لیے ضلع بھر میں 1700 سے زائد پولیس ملازمین کی خدمات حاصل کی گئی ہے ۔یہ بات سرسلہ اور ضلع ایس پی اکھل مہاجن نے پولیس کی جانب سے جاری صحافتی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹ نے کے لیے پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اور وسیع انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی شور شرابہ نہ ہو انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے 560 پولنگ مراکز پر ان 1700 سے زائد پولیس ملازمین جن میں 1 ایس پی،1 ایڈیشنل ایس پی، 5 ڈی ایس پییز، 16 سرکل انسپکٹرز اور 34 سب انسپکٹرز وغیرہ شامل ہیں ۔اپنی خدمات انجام دیں گے،ایس پی نے کہا حساس پولنگ اسٹیشن کی بھی شناخت کی گئی ہے جس پر پولیس کی خصوصی نظر رہے گی اور کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوتو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔