سرسلہ ’سیس‘الیکشن ٹریلر تھا ، اصل فلم سال کے آخر میں دکھائی جائیگی

   

تلنگانہ بی جے پی قائدین ، گجرات قائدین کی چپلیں اُٹھانے تک محدود ، تہنیتی تقریب سے کے ٹی آر کا خطاب

سرسلہ۔ 11 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے ٹی راماراؤ نے کہاکہ سرسلہ کی عوام نے یہ تہیہ کرلیا ہے کہ کے سی آر کو ہی تیسری میعاد کے لئے چیف منسٹربنائیں گے،بی جے پی گجرات سے چاہے کتنی ہی دولت کیوں نہ لائے تلنگانہ کی عوام کے جذبہ کوخرید نہیں سکتی۔ کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ گزشتہ دنوں سرسلہ میں منعقد ہوئے (سیس) کوآپریٹیو الکٹریکل سپلائی سوسائٹی انتخابات کا نتیجہ بی جے پی کے لئے صرف ٹریلرتھا۔ کارگزار صدر بی آرایس و حلقہ اسمبلی سرسلہ سے نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راماراؤنے کہا کہ بی جے پی کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ بی جے پی قیادت کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ ہے۔ وزیر موصوف منگل کے روز سرسلہ کے پدمانیکا کلیانہ منڈپپم میں سیس انتخابات میں کامیاب ہوئے امیدواروں کے لئے منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بنڈی سنجے کی جانب سے انتخابات کے دوران امیدواروں کی وفاداریوں کوخرید نے کیلئے پانچ کروڑ روپے لائے گئے تھے مگر جب ان کی کوشش ناکام ثابت ہوئی تو بی آر ایس کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کے ٹی راما راؤ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب 2023 کے اواخر میں اصل فلم دکھائی جائے گی جس طرح ہر فلم میں ویلین کی درگت کی جاتی ہے ، بی جے پی کا انجام ویساہی ہوگا۔ کے ٹی آر نے تلنگانہ بی جے پی کو احمقوں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر ان قائدین میں دم اور اخلاص ہے تو بی آر ایس سے زیادہ اچھے کام کردکھائیں۔انہوں نے صدر بی جے پی بنڈی سنجے سے جاننا چاہا کہ مودی کس کیلئے بھگوان(دیوڑ) ہیں۔تمہارے لئے یا گجرات کی عوام کیلئے ہے۔کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ جو شخص پٹرول‘گیس‘ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ بنا ہوا ہے، جس نے کالے زرعی قوانین کے ذریعہ کسانوں کوپریشانی کی نذر کردیا، کیا ایسے شخص کو کس طرح بھگوان( دیوڑ) قرار دیا جاسکتا ہے ۔انھوں نے بی جے پی پر راست تنقید کی اور کہا کہ ہینڈلوم صنعت پر ٹیکس عائد کرنے والا کس طرح قوم کا ہمدردہوسکتا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے آرٹی سی شرح میں اضافہ پر ریاستی حکومت پرکی جارہی تنقیدوں کومسترد کرتے ہوئے کے ٹی راماراؤ نے کہاکہ مرکزی حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کریگی اورہمارا ٹکٹ کی شرح میں اضافہ کرنا غلط ہے۔ بی جے پی قائدین کو بتانا چاہئے کہ پھر آر ٹی سی کوکس طرح چلایا جانا چاہئے۔انہوں نے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی پرکورونا کے دوران عوام میں کُرکُرے کی پیاکٹس تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کشن ریڈی نے مرکز سے ریاست کیلئے فنڈس حاصل کرنے کیلئے کیا کیا اس کا خلاصہ کریں۔ انہوں نے بی جے پی قائد ین پرگجرات کے قائدین کے چپل اٹھانے تک محدود ہونے کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ ریاست سے جتنی رقومات مرکز کو محصولات کی شکل میں دی جارہی ہے اُس سے بہت کم فنڈس کی شکل میں حاصل ہورہی ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بی جے پی قائدین مرکز کوراضی کرتے ہوئے تلنگانہ کے لئے فنڈس حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ اب عوام کوبی جے پی کی حقیقت معلوم ہوچکی ہے۔آئندہ انتخابات میں ریاست سے بی جے پی کا صفایاہوجانا یقینی ہوگیا ہے۔ اس تہینیتی تقریب میں نو منتخب چیرمین سیس چکالہ راما راو،وائس چیئرمین،ڈاکٹرز کے علاوہ ٹیسکوآپ چیرمین کونڈوری راویندر راو، ضلع پریشد چیرپرسن سرسلہ اروناراگھوا ریڈی، صدر ضلع ٹی آر ایس توٹاآگییہ کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ لیڈر نے اپنے دورے کے موقع پر تنگلہ پلی و دیگر مقامات پر ترقیاتی کاموں کا افتتاح، سنگ بنیاد بھی رکھا اس وقت ضلعی عہدیداران بشمول ضلع کلکٹر انوراگ جینتی، ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڑے موجودتھے۔