سرسلہ میں آئیل فام فیکٹری قائم ہوگی

   

ایف جی وی کمپنی نمائندوں کی کے ٹی آر سے ملاقات
حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر بلدی و نسق کے ٹی آر ضلع راجنا سرسلہ میں آئیل فام فیاکٹری قائم کرنے کیلئے رضامندی کا اظہار کرنے والی کمپنی ایف جی وی کے نمائندوں سے پرگتی بھون میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں آبپاشی کی سہولتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ کسانوں کو چاہئے کہ وہ متبادل زراعت پر توجہ دیں ۔ تجارتی فصلوں کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ آئیل فام فصلوں کی کاشت پر اپنی توجہ مرکوز کریں ۔ ایف جی وی کمپنی کے نمائندے ستیہ نارائنا نے کہا کہ آئیل فام فصلوں کیلئے ریاست تلنگانہ میں کافی مواقع دستیاب ہیں ۔ حکومت اس فصل کی کاشت کیلئے بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ جو زرعی شعبہ کیلئے نفع بخش فیصلہ ہے ۔ اس سے ہزاروں افراد کو آئیل فام فیکٹریز میں روزگار حاصل ہوگا ۔ آئیل فام کیلئے شہرت رکھنے والا ملک ملیشیا میں بھی ان کی کمپنی قائم ہے ۔ کے ٹی آر کو ملیشیا کا دورہ کرتے ہوئے آئیل فام کی کاشت پراسیسنگ کے امور کا جائزہ لینے کی دعوت دی ۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ وہ اپنی اسمبلی حلقہ سرسلہ میں آئیل فام کاشت کو فروغ دینے کے معاملے میں کسانوں کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر زراعت کے ساتھ ملیشیا کا بھی دورہ کریں گے ۔ N