گمبھی راؤ پیٹ ۔ 23 جولائی ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کل رات دیر گئے پولیس نے راجنہ سرسلہ ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں درجہ چہارم سے وابستہ گرام پنچایت ملازمین کو پولیس نے احتیاطی طورپر حراست میں لیکر آج دن دو بجے چھوڑ دیا۔ بتلایا گیا ہیکہ یہ گرام پنچایت ملازمین آج اپنے درپیش مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر حیدرآباد کے پرگتی بھون کے گھیراؤ اور احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے تھے ۔ CITU قائد انجانیلو نے اس طرح گرام پنچایت ملازمین کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حق کی آواز بلند کرتے ہوئے حق مانگنے والوں کو اس طرح گرفتار کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟ واضح رہے کہ ان ملازمین کو حکومت نے ہر ماہ پابندی کے ساتھ 8500 روپئے تنخواہ دینے کا وعدہ کیاتھا ۔
