سرسلہ کلکٹریٹ میں چائیلڈ پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس

   


گمبھی راؤ پیٹ۔ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ بچوں کے حقوق سے متعلق نافذ کردہ قوانین پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ یہ بات ضلع پریشد چیرپرسن سرسلہ ارونا راگھوواریڈی نے کی۔ وہ آج سرسلہ کلکٹریٹ میں ویمن ڈیولپمنٹ اینڈ چائیلڈ ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ڈسٹرکٹ چائیلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے ایک اجلاس کو مخاطب کررہی تھیں۔ اجلاس میں ضلع کلکٹر دیور کنڈہ کرشنا بھاسکر، ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڈے ، ایڈیشنل کلکٹرآر انجینلو نے بھی شرکت کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کا تحفظ اور اس سے متعلق قوانین سے عوام کو واقف کرواتے ہوئے ان پر عمل کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔