سرسلہ کوآپریٹیو الیکٹریکل سپلائی سوسائٹی پر ٹی آر ایس کا قبضہ

   


تمام 15 نشستوں پر کامیابی، چیرمین کی نشست بھی برقرار، کارکنوں میں خوشی کی لہر

گمبھی راو پیٹ ، سرسلہ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ ضلع میں 24 تاریخ پیش آے کوآپریٹیو الیکٹریکل سپلائی سوسائٹی کے 15 ڈائریکٹرز کے انتخابات کی رائے شماری بروز پیرصبح آٹھ بجے سے رات دیر گئے گورنمنٹ جونیر کالیج ویملواڑہ عمل میں آئی، جہاں راے شماری کے انتظامات الیکشن اتھارٹی افسر سومترا، کلکٹر آنواگ جینتی ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی کے راہول ہیگڑے ،جوائنٹ کلکٹر کیمیا نائک نے انجام دیئے ، سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ گنتی کا آغاز ہوا جن میں بی آر ایس تائیدی امیدواروں نے سبقت حاصل کی ،اس طرح مختلف راونڈس میں تمام نشستوں پر ٹی آر ایس کے امیدوار اکثریت حاصل کرتے رہے ، جہاں تمام 15 ڈائریکٹرز کی سیٹوں پر ٹی آرایس نے کامیابی حاصل کی، جن میں سرسلہ ٹاؤن 1 سے راما دیوی، ،سرسلہ ٹاون 2 سے ڈی لکشمی نارائن، ویملواڑہ ٹاون 1 سے ین اوماں، ،ویملواڈہ ٹاؤن 2 سے آر ہری چرن راو،ویملواڈہ رورل سے اے دیوراجم ،ردرنگی سیآکولہ گنگا رام، بوئین پلی سے کے سدھاکر، ویرنا پلی سے یم ملیشم_ یلاریڈی پیٹ سے کرشنا ہری ،تنگلہ پلی سے چیکلہ راما راو، کوندراو پیٹ سے ڈی ترپتی ،گمبھی راو پیٹ سے نارئن راو ، مستاباد سے انجی ریڈی، یلنتہ کنٹہ سے راویندر ریڈی، میں کامیابی حاصل کی۔