نئی دہلی:پولیس انکاونٹر میں گینگسٹر وکاس دوبئے کے مارے جانے کے تقریبا ایک ماہ بعد بالی ووڈ متنازعہ گینگسٹر کی موت پر فلم بنانے کی تیاری کررہا ہے
فلم ناقد نے اعلان کیاہے
فلم ناقد اور صنعت کی جانکاری رکھنے والے ترن ادرش نے ٹوئٹر کے سہارے اس بات کا اعلان کیاکہ مذکورہ فلم کی ہدایت کاری ہنسل مہتا کریں گے اور اس پر سرمایہ کاری شیلاش آر سنگھ کی ہوگی۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”اعلان…….پروڈیوسر شیلاش آر سنگھ کی پولارائیڈ میڈیا کی شراکت داری کے ساتھ متنازعہ گینگسٹر وکاس دوبئے پر فلم بنائی جائے گی‘ جس کی ہدایت کاری‘ ہنسل مہتا کریں گے“۔
ANNOUNCEMENT… Producer Shaailesh R Singh in association with Polaroid Media to make a film on controversial gangster #VikasDubey… Will be directed by #HansalMehta.
— taran adarsh (@taran_adarsh) August 10, 2020
کچھ دنوں تک فراری کے بعد دوبئے کو مدھیہ پردیش کی اجین مندر سے 9جولائی کے روز مہاکال مندر سے گرفتار کرلیاگیاتھا۔
اس کے اگلے روز10جولائی کو اترپردیش پولیس نے انکاونٹر میں دوبئے کو ”فرار ہونے کی کوشش“ کے دوران ہلاک کردیاتھا
وکاس دوبئے
کانپور علاقے کے چوبہار میں بکروگاؤں میں پیش ائے انکاونٹرس میں مذکورہ گینگسٹر مرکزی ملزم قراردیاگیاتھا‘
اس واقعہ میں پولیس کی ٹیم پر فائیرنگ کی گئی تھی جو دوبئے کو گرفتار کرنے کے مقصد سے اس گاؤں میں پہنچی تھی۔پولیس کے اٹھ جوان اس انکاونٹر میں مارے گئے تھے