سرفرازخان کو دوسرے ٹسٹ سے باہر کیا جائے گا؟

   

پونے ۔ دوسرا ٹسٹ میچ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پونے میں کھیلا جائے گا اور اس میچ سے پہلے بڑی خبر یہ ہے کہ کے ایل راہول دوسرے میچ میں بھی کھیلیں گے۔ اسسٹنٹ کوچ ٹین ڈیسکیٹ نے پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا۔ ڈیسکیٹ نے کہا کہ گوتم گمبھیر کے ایل راہول کی فارم سے پریشان نہیں ہیں۔ گوتم گمبھیر نے سنجو سیمسن کی طرح کے ایل راہول کو طویل مدتی موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے ایل راہول پلیئنگ الیون میں رہے تو سرفراز خان کا کیا ہوگا؟ یہ اہم سوال ہے اور ٹین ڈیسکیٹ نے کہا کہ پہلے ٹسٹ سے باہر بیٹھے شبمن گل مکمل طور پر فٹ ہیں اور وہ پونے ٹسٹ میں کھیل سکتے ہیں۔ تو ایسی صورتحال میں سرفراز خان کو پلیئنگ الیون سے باہر بیٹھنا پڑسکتا ہے۔ سرفراز خان نے بنگلور ٹسٹ میں سنچری بنائی تھی۔150 رنز کی اننگز کے ساتھ انہوں نے خود کو ثابت کیا ہے ۔ اب اگر وہ پلیئنگ الیون سے خارج کرتے ہیں تو یہ ایک طرح سے اس کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ اسسٹنٹ کوچ ڈیسکیٹ نے کہا کہ ٹیم انڈیا کا ہرکھلاڑی پونے ٹسٹ کے لیے تیار ہے۔ رشبھ پنت بھی صحت یاب ہوگئے ہیں لیکن انہیں آخر میں گھٹنے موڑنے میں کچھ دقت ہو رہی ہے۔ یہ بیان اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اگر پنت نہیں کھیلتے ہیں تو ٹیم انڈیا کے ایل راہل سے وکٹ کیپنگ کروا کر سرفراز کو موقع دے سکتی ہے لیکن پونے میں جس طرح کی پچ ہے، اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہاں باقاعدہ وکٹ کیپرکو کھیلنا بہتر ہوگا۔ ٹیم میں دھرو جریل بھی ہیں جو کیپنگ کر سکتے ہیں۔ جب ٹین ڈیسکیٹ سے پوچھا گیا کہ واشنگٹن سندرکو اچانک ٹیم میں کیوں لایا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اکشر پٹیل پہلے ہی ٹیم میں شامل ہیں لیکن ٹیم انڈیا کو ایسا بولر چاہیے تھا جو بائیں ہاتھ کے بیٹرس کے خلاف بولنگ کر سکے۔ ٹیم انڈیا کو اس بولرکی ضرورت تھی۔ ڈیسکیٹ نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ رانجی ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع مل رہا ہے۔