4 آئی اے ایس عہدیداروں کو اضافی ذمہ داریاں
حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 4 آئی اے ایس عہدیداروں کو اضافی ذمہ داری دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ کی جانب سے جاری کردہ جی او آر ٹی 1241 کے مطابق سرفراز احمد آئی اے ایس میٹرو پولیٹن کمشنر حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ این وی ایس ریڈی آئی آر اے ایس ریٹائرڈ کو اِس ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا۔ حکومت نے این وی ایس ریڈی کو مشیر مقرر کیا ہے۔ شریمتی شروتی اوجھا آئی اے ایس کو اسٹڈی لیو سے واپسی پر ڈائرکٹر بہبودی خواتین و اطفال و سماجی طبقات مقرر کیا گیا ہے۔ کرشنا آدتیہ آئی اے ایس ڈائرکٹر انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کو سکریٹری تلنگانہ سوشل ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشن سوسائٹی کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ شریمتی کے سیتا لکشمی آئی اے ایس کو اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا۔ کے سریواستوا آئی اے ایس جوائنٹ میٹرو پولیٹن کمشنر ایچ ایم ڈی اے کو جوائنٹ میٹرو پولیٹن کمشنر ایچ ایم ڈی اے جنرل مقرر کرتے ہوئے سکریٹری ایچ ایم ڈی اے کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ آر اوپیندر ریڈی کو اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا ہے۔1