سرفراز خان ٹسٹ کے مسٹر 360 بن گئے

   

دھرمشالہ۔ انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان آخری ٹسٹ میچ دھرم شالہ میں کھیلا جا رہا ہے، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، جواب میں ہندوستانی ٹیم کو کپتان روہت شرما اور شبمن گل کی سنچریوں کی بدولت برتری حاصل ہوئی لیکن دونوں بیٹرس نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد اپنی وکٹیں گنوائیں، روہت شرما نے 103 رنز بنائے اور شبمن گل نے 110 رنزکی اننگز کھیلی، روہت اور گل کے فوری آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کو آگے لے جانے کی ذمہ داری دیودت پڈیکل اور سرفراز خان کے کندھے پر آئی۔انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان نے اپنے ٹسٹ کیریئر کی تیسری نصف سنچری 55 گیندوں پر بنائی۔ اپنی نصف سنچری اننگز کے دوران سرفراز نے 8 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جب سرفراز 34 رنز بنانے کے بعد کھیل رہے تھے تو انہوں نے مارک ووڈ کی گیند پر اپرکٹ کے ساتھ چوکا لگایا جس سے سوریہ کمار یادیوکا انداز یاد آگیا۔اس کے بعد سرفراز نے جس انداز میں گیند کو کھینچا۔ اس نے بلے کو سائیڈ کی طرف موڑا اور گیند لیگ سائیڈ پر چھکے کے لیے باؤنڈری پارکرگئی۔ سرفراز کی بیٹنگ کے یہ شاندار اسٹروکس اس وقت شائقین میں موضوع بحث ہیں ۔