سرفراز خان کے والد کو آنند مہندرا کا تحفہ

   

ممبئی: آنند مہندرا نے لیجنڈ لیگ اسپنر انیل کمبلے سے ٹسٹ کیپ حاصل کرنے والے ہندوستانی بلے باز سرفراز خان کے والد نوشاد خان کو ایک تھار گاڑی تحفے کے طور پر پیش کی۔ اپنے بیٹے کی کامیابی پر نوشاد کے تبصرے سے متاثر ہو کر مہندرا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ محنت، ہمت، صبر، ایک باپ کیلئے اس سے بہتر اور کیا خوبیاں ہو سکتی ہیں کہ ایک بچے میں حوصلہ پیدا ہو؟