پرتھ ۔ آسٹریلیا کے خلاف یہاں پہلے ٹسٹ کے آغاز کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ سیریز کے پہلے میچ میں اشون کے کھیلنے کے امکانات ہیں، تو اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اشون ہندوستانی پلیئنگ الیون میں واحد اسپنر کے طور پر کھیل سکتے ہیں۔ اشون پرتھ میں کیوں کھیلیں گے اور ان کے لیے کھیلنا کیوں ضروری ہے؟ اس کی وجہ بھی واضح ہے۔ اس کے علاوہ ٹسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستانی پلیئنگ الیون کا بھی پرتھ سے تصاویرکے ذریعے اندازہ ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ مڈل آرڈر میں سرفراز خان کی شمولیت یقینی نہیں ہے ۔ سب سے پہلے یہ اشون پرتھ ٹسٹ کیوں کھیل سکتے ہیں اس کا آسان جواب ہے ؟ اس کے پیچھے وجہ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن اپ ہے، جس میں خیال کیا جاتا ہے کہ 3 بائیں ہاتھ کے بیٹرس ہوں گے۔ اب جہاں بائیں ہاتھ والا بیٹر ہوگا وہاں اشون ضرور ہوگا۔ اشون کو پہلے ٹسٹ میں شامل کرنے کی اصل وجہ اشون کا بائیں ہاتھ کے بیٹرس کے خلاف ریکارڈ بہت شاندار ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری اور عثمان خواجہ کے کھیلنے کا امکان ہے۔ یہ تینوں بائیں ہاتھ کے بیٹرس ہیں۔ حریف ٹیم میں تین تین بائیں کے بیٹرس کی موجودگی کے بعد اشون ہندوستان کے لیے مہلک ہتھیار بن سکتے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹرس کے علاوہ اشون کا اسٹیو اسمتھ کے خلاف بھی اچھا ریکارڈ ہے۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ پرتھ ٹسٹ کے پلیئنگ الیون میں اشون ٹیم کے واحد اسپنر ہوں گے۔ اس فیصلے کے بعد جڈیجہ اور سندر نہیں کھیل سکتے ۔ پرتھ کی پچ پر ہری گھاس ہے، جس کا سیدھا مطلب ہے کہ فاسٹ بولروںکو یہ پیچ کافی مدد دے گی۔ ایسی صورتحال میں ہندوستان 3 فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نتیش کمار ریڈی کا ٹسٹ ڈیبیو یقینی دکھائی دے رہا ہے۔ باوثوق ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پرتھ میں فیلڈنگ پریکٹس کے دوران ایک سلپ کی سجاوٹ کی گئی تھی جس کے بعد یہ اشارے مل رہے ہیں کہ پہلے ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم میں کونسے کھلاڑی ہوں گے ۔ دیودت پڈیکل پہلی سلپ پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ساتھ نظر آئے، ویرات کوہلی دوسری سلپ پر اورکے ایل راہول کو تیسرے مقام پر دیکھا گیا۔ ان کے علاوہ یشسوی جیسوال کو اسٹریٹ پرکھڑا دیکھا گیا جبکہ دھرو جریل کو کبھی چوڑی گلی میں اور کبھی سلی پوائنٹ پر تعینات دیکھا گیا۔ اب تصویریں واضح ہورہی ہیں کہ کونسا کھلاڑی کہاں فیلڈینگ کرے گا اور اگر پریکٹس کی تصویروں کو دیکھیں تو وہ ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون کی طرف اشارہ کرتی نظرآتی ہیں۔ کرک بز کی رپورٹ میں ہی نیٹ میں بیٹرس کی بیٹنگ پریکٹس کا بھی ذکر کیا گیا۔ بیٹنگ کرنے والی پہلی جوڑی یشسوی اور راہول کی تھی جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ اوپننگ کریں گے۔ اس کے بعد دیو دت پڈیکل ویراٹ کوہلی اور پھر پنت اور جوریل کے ساتھ آئے۔ پرتھ ٹسٹ کیلئے ہندوستان کی ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم یہ ہوگی ۔ یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، دیو دت پڈیکل، ویراٹ کوہلی، رشبھ پنت، دھرو جوریل، روی چندرن اشون، نتیش کمار ریڈی، جسپریت بمراہ، آکاش دیپ اور محمد سراج۔