اچم پیٹ /16 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اچم پیٹ ایس آئی پرشورام نے ایک بیان میں کہا کہ پچھلے سال 25 جنوری کو مستقر کے وینکٹیشورا کالونی سے تعلق رکھنے والے انیل کمار (کنڈکٹر) کے مکان پر 86500 روپئے چوری کرنے والے افراد کو 11ماہ 27 دن کی جیل کے ساتھ ساتھ پچاس روپئے جرمانہ عائد کیا گیاتھا۔انھوں نے کہا کہ ڈکیتی کرنے والوں میں وجے سرجاراؤجادھو، رامیش انا شینڈے، انا دشرت شنڈے کے متعلق اطلاع ملنے پر مہاراشٹرا سے گرفتار کر کے لایا گیاتھا۔
