نئی دہلی۔ مذکورہ لوک سبھا او رراجیہ سبھا کی کاروائی مقررہ وقت سے قبل چہارشنبہ کے روز ملتوی کردی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں اپنی کابینہ کے اعلی ممبرس سے ملاقات کی تاکہ حکومت کی حکمت عملی پر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے 29نومبر کو آغاز سے ہی دونوں ایوانوں میں 12اراکین پارلیمنٹ کی برطرفی‘ مذکورہ لکھیم پور کھیری واقعہ اوردیگر موضوعات پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائیوں کے درمیان مسلسل خلل پڑتارہا ہے۔
مذکورہ سرمائی اجلاس 23ڈسمبر کو اختتام پذیر ہونا تھا