سرمایہ کاروں کیلئے حیدرآباد مثالی مرکز

   

تائیوان کے تجارتی وفد کی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر سے ملاقات
حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد سرمایہ کاروں کیلئے ایک مثالی مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ تائیوان کے ایک تجارتی وفد نے آج کے ٹی آر سے ملاقات کی ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت کی ۔ تائیوان تجارتی وفد کی قیادت تائیوان میں ہندوستان کے نمائندے بوشن گئیر نے کی ۔ کے ٹی آر نے تائیوانی وفد کو حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقع ، ورک فورس کی دستیابی ، صنعتوں کے قیام کیلئے خوشگوار ماحول حکومت کی حوصلہ افزائی ۔ صنعتی ماحولیاتی نظام جس میں لائف سائنس اور آئی سی ٹی کی سہولت پر روشنی ڈالی ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ ٹی ایس آئی پاس کی صنعتی پالیسی سے واقف کرایا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد سرمایہ کاری کے معاملے میں مثالی مقام ہے ۔ انہوں نے تائیوان کے وفد کو ان سہولتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تائیوان کا تجارتی وفد حیدرآباد اور تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو تلنگانہ حکومت مکمل تعاون و اشتراک کرے گی ۔ ن