سرنگ حادثہ کی جوڈیشیل انکوائری کرانے کے ٹی آر کا مطالبہ

   

مزدوروں کی زندگی بچانے کے بجائے وزراء کی ہیلی کاپٹر سے تفریح
حیدرآباد۔ 28 فروری (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے تارک راما راؤ نے ایس ایل بی سی سرنگ حادثہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو بچانے کی کوشش کرنے کے بجائے ریاستی وزراء ہیلی کاپٹر سے تفریح کررہے ہیں۔ کے ٹی آر نے اس حادثہ کی جوڈیشیل انکوائری کرانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 7 دن گذر جانے کے باوجود چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مقام حادثہ کا معائنہ نہیں کیا، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ غریب عوام سے انہیں کتنی ہمدردی ہے۔ ہاسٹلس کے طلبہ کو ناقص غذا سربراہ کی جارہی ہے، جس کے استعمال کے بعد طلبہ بیمار ہوچکے ہیں، لیکن حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ ریاستی حکومت ، طلبہ کو مناسب غذا سربراہ کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔ حکومت، طلبہ کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے کے بجائے اپنی ناقص پالیسیوں کو تبدیل کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے کام کریں۔ غریب والدین بڑی اُمیدوں سے اپنے بچوں کو ہاسٹلس میں شریک کراتے ہیں تاکہ بچوں اور خاندان کا مستقبل سنور سکے۔ حکومت کی جانب سے بجٹ تو جاری کیا جارہا ہے، مگر اس پر نگرانی نہیں رکھی جارہی ہے جس کے سبب سمیت غذا کے مختلف مقامات پر واقعات پیش آرہے ہیں۔ حکومت اس پر فوری توجہ دے۔ 2