سروجنی نائیڈو کا یوم پیدائش، ارکان پارلیمنٹ کا خراج عقیدت

   

نئی دہلی ۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہریونش اور دیگرپارلیمنٹ اراکین نے کوکیلا سروجنی نائیڈو کے یوم پیدائش کے موقع پر اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر،لوک سبھا جنرل سکریٹری اتپل کمار سنگھ اور دیگر معزز افراد نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ محترمہ نائیڈو کی تصویر کی نقاب کشائی 16 دسمبر 1959 کو اس وقت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں کی تھی۔