سروے کو موثر طریقہ سے انجام دیں

   

عہدیداروں کو ضلع کلکٹر کی ہدایت، شاد نگر میں سروے کامعائنہ
شادنگر ۔/9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر سی نارائن ریڈی نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ بغیر کسی کوتاہی کے جامع فیملی سروے مکمل کریں۔ جمعہ کو شادنگر حلقہ کے حاجی پلی گاؤں میں کئے جارہے سروے کا رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر سی نارائن ریڈی نے مقامی عہدیداروں کے ساتھ مکانات کی فہرست کے اندراج کے عمل کا جائزہ لیا اور کہا کہ ہر ایک کو اپنے تفویض کردہ سروے کے فرائض بخوبی انجام دینے چاہئیں۔ سروے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر گاؤں کی منگلی رادھا، گاؤں کے سابقہ وارڈ ممبران وشنو، شیری بائی رویندر اور دیگر نے سروے کے بارے میں دریافت کیا۔ انہیں مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی طرح کی غلط فہمیوںکا شکار ہوئے بغیر فیملی سروے میں تعاون کریں اور اپنی تفصیلات کا مکمل اندراج کروائیں۔ اس موقع پر تمام اسٹاف کو سوالنامے سے متعلق کچھ امور سے آگاہ کیا گیا۔ گاؤں کے سابقہ سرپنچ سنگارام سدرشن اور دیگر نے سروے سے متعلق معاملات کو کلکٹر کو توجہ دلایا۔ سدرشن نے گاؤں کی سابقہ تفصیلات رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر سی نارائن ریڈی کو فراہم کی۔ کلکٹر نے تجویز دی کہ حکومت کے تعاون سے گاؤں کی ترقی کی جائے گی۔ اس کے بعد رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر سی نارائن ریڈی نے گاؤں کا دورہ کیا اور جامع سروے کا معائنہ کیا۔ اس پروگرام میں تحصیلدار پارتھاسارتھی، منڈل ایجوکیشن آفیسر منوہر، گاؤں کے سابق سرپنچ سنگارام سدرشن اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر سی نارائن ریڈی نے گورنمنٹ ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا۔