سروے کی تکمیل کے لئے مزید وقت پر مشتمل اے ایس ائی کی درخواست کی گیان واپی مسجد انتظامی کمیٹی نے کی مخالفت

,

   

ضلع عدالت وراناسی نے 21جولائی کے روز اے ایس ائی کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایک ”گیانی واپی مسجد کو کاشی وشواناتھ مندر سے متصل ہے کہ کو کسی مندر پرتعمیرکیاگیا کا پتہ چلانے کے لئے ایک تفصیلی سائنسی سروے“ کرے۔


وراناسی۔ گیان واپی مسجد انتظامی کمیٹی نے آر کیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس ائی) کی جانب سے عمارت کے سروے کی تکمیل کے لئے مزید اٹھ ہفتوں کا وقت مانگنے پر اعتراض کیا ہے۔

ضلع عدالت وراناسی نے 21جولائی کے روز اے ایس ائی کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایک ”گیانی واپی مسجد کو کاشی وشواناتھ مندر سے متصل ہے کہ کو کسی مندر پرتعمیرکیاگیا کا پتہ چلانے کے لئے ایک تفصیلی سائنسی سروے“ کرے۔

اس معاملے کے مسلم فریق نے دعوی کیاہے کہ اے ایس ائی بغیر اجازت گیان واپی مسجد کی عمارت اور دگیر مقامات کی بنیاددں میں کھدوائی کررہا ہے اور مغربی دیوار کی جانب سے ملبہ ہٹارہار ہے جس سے مسجد کی عمارت کو نقصان ہوسکتا ہے۔

سرکاری وکیل راجیش مشرا نے کہاکہ اے ایس ائی ضلع جج اے کے وشویش کی عدالت میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے سروے کے لئے مزید اٹھ ہفتوں کی توسیع مانگی ہے۔انجمن انتظامیہ کمیٹی نے پیر کے روز اپنے اعتراض داخل کیاہے۔

مشرا کے مطابق مسلم فریق نے اے ایس ائی کی جانب سے ملبہ اور کچرا ہٹانے کے لئے مزید وقت مانگنے پراعتراض کیاہے اور دلیل یہ پیش کررہا ہے کہ سائنسی طریقہ کار کے ذریعہ ہی احاطے کی سروے کا عدالت نے حکم دیا ہے۔

مسلم فریق کا دعوی ہے کہ اے ایس ائی کی ٹیم سروے کے لئے احاطے سے مٹی یا کچرا ہٹانے کا مجاز نہیں ہے۔

اے ایس ائی کی جانب سے سروے کی تکمیل اور اپنی رپورٹ داخل کرنے کے لئے مزیدوقت مانگنے پر مشتمل درخواست کی سنوائی ستمبر8کی تاریخ عدالت نے مقرر کی ہے۔