میدک ۔ ضلع میدک کی گرام پنچایتوں کے سرپنچوں کو اعزازیہ کی ادائیگی کیلئے ریاستی حکومت نے گذشتہ چھ ماہ کیلئے ایک کروڑ 40 لاکھ 70 ہزار روپئے پنچایت راج دیہی ترقیاتی محکمہ کو جاری کردیا گیا ہے ۔ مسٹر سرینواس ضلع پنچایت آفیسر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 14 ڈسمبر کو ضلع میدک کے محکمہ ٹریشری میں جمع ہوچکے ہیں ۔
پینے کے پانی کیلئے عوام کا راستہ روکو احتجاج
یلاریڈی ۔ برسوں گذرنے کے بعد بھی پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ آج تک حل نہ ہونے پر منڈل لنگم پیٹ میں گاندھی نگر علاقہ کی عوام نے کاماریڈی ، یلاریڈی شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے راستہ روکو احتجاج منظم کیا ۔ عوام نے مزید بتایا کہ ہر سال موسم برسات کے ختم ہوتے ہی پینے کے پانی کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے پھر بھی آج تک عہدیدار اور عوامی نمائندے خصوصی دلچسپی لیتے سنجیدہ نہیں ، کتنی مرتبہ توجہ دلانے کے بعد بھی مستقل حل آج تک نہ ہوسکا ۔ بورویل مسٹر خراب ہونے پر اور زیر زمین آبی سطح کم ہونے پر عوام کو پینے کے پانی کا عرصہ دراز سے مسئلہ برقرار ہے ۔ ہر روز عوام کو پینے کے پانی کیلئے دشواریوں کا سامنا ہے ۔