سرپنچ کے خلاف ضلع کلکٹر سے شکایت

   

جعلی دستخط کرکے 20 لاکھ ڈرا کرنے نائب سرپنچ کا الزام

یلاریڈی ۔ جعلی دستخط کرکے فنڈ ڈرا کرنے کا الزام لگائے منڈل گندھاری کے پتنگل کلاں پنچایت نائب سرپنچ اجالی بائی نے ضلع کلکٹر مسٹر شرت اور
DPRO
سے شکایت کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرپنچ بالراج نائب سرپنچ کی جعلی دستخط کرکے تقریباً 20 لاکھ روپئے کا فنڈ ڈرا کیا ۔ پنچایت ایم پی او راج کرن ریڈی نے بتایا کہ نائب سرپنچ اچالی بائی نے سرپنچ کے خلاف پرجاوانی میں کلکٹر اور ڈی پی آر او کو شکایت کی ہے ۔ جس کی تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کے احکام ملے ہیں ۔ کونسل انتخابات کی وجہ سے تحقیقاتی کام مکمل نہ ہوسکا ۔ جلد تحقیقات کرکے اعلی عہدیداروں کو رپورٹ دے دی جائے گی ۔ جبکہ سرپنچ بالراج کا کہنا ہے کہ کوئی جعلی دستخط نہیں کی گئی اور نائب سرپنچ سرماہی اجلاس کے سوا دوسرے کسی اجلاس میں اب تک حاضر ہی نہ رہیں ۔ کبھی کبھی نائب سرپنچ کا بیٹا کیسرو اجلاس میں شرکت کرتا اور دستخط کی ضرورت ہوگی وہ خود اپنی ماں سے کرواکر لاتا تھا ۔ سرکاری فنڈ ڈرا کرکے کوئی بدعنوانی نہیں کی گئی ۔ تمام تر فنڈ کی رقم پنچایت کی ترقیاتی کاموں میں ہی صرف کی گئی ہے اب عوامی نمائندے ایک دوسرے پر اس طرح کے الزامات لگاتے رہیں گے تو پھر عوام کے مسائل کا کیا ہوگا ۔ عوام کے انتخاب میں آج بھی کچھ تو کمی رہ رہی ہے جس سے آئے دن اس طرح کے کارنامہ منظر عام پر آرہے ہیں ۔