سرپورٹاؤن میں ماسکس کی تقسیم

   

سرپور ٹاؤن :سرپور ٹاؤن میں آج تلنگانہ کانگریس پارٹی میناریٹی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری محمد عبدالشکیل کی جانب سے نزدیک بس اسٹینڈ کی حدود میں موجود مسجد یمنی میں بعد نماز جمعہ مصلیان میں مفت میں ماسک کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر مسجد ڈیولپمنٹ کمیٹی صدر عبدالرحیم, سابقہ منڈل پریشد رکن ایم اے عقیل، رکن گرام پنچایت عفت حسین، سینئر ایڈوکیٹ محمد غلام احمد اور مسجد کے امام حافظ محمد علاؤالدین کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ اس موقع پر تلنگانہ کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری محمد عبدالشکیل نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائنس اور ہدایت کے مطابق ماسک کا استعمال کرنے کا مسلمانوں کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں تراویح اور افطار کے علاوہ نمازوں کو آنے والے مصلیان کو چاہیے کہ کویڈ 19 پر قواعد کو پابندی سے عمل کرتے کرتے ہوئے مسجدوں کو آنے کا مسلمانوں کو مشورہ دیا اور خاص طور پر مسجدوں میں نمازوں کے دوران سماجی دوری اختیار کرنے کا بھی انھوں نے مشورہ دیا تاکہ کورونا وبا کی لہر سے محفوظ رہ سکیں۔ بعد نماز جمعہ مصلیان اور چھوٹے بچوں میں مفت ماسک کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔