سرپور ٹاؤن 6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے چیلا پلی میں آج تقریباً 3 بجے سہ پہر کے وقت شیر کے حملے میں بھینس فوت ہو گئی، تفصیلات کے مطابق سرپور ٹاؤن سے چھ کلو میٹر کی دوری پر موجود چیلا پلی گاؤں میں شیر کے حملے میں بھینس فوت ہو گئی۔ جس کی وجہ سے مقامی عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔ دن بدن شیر کے حملے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شیر کے حملہ میں کبھی خاتون فوت ہوگئی۔ کبھی نوجوان کسان حملہ میں زخمی ہوگئے۔ کبھی بکریوں پر حملہ کرتے ہوئے شیر نے شکار بنایا اور آج سر پور ٹاؤن سے چھ کلومیٹر کی دوری پر چیلا پلی گاؤں کے علاقے میں شیر نے بھینس کو اپنا شکار بنانے پر مقامی عوام اور کسانوں میں خوف و دہشت کا ماحول میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مقامی عوام نے شیر کے حملوں سے حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی محکمہ فارسٹ ملازمین سے اپیل کی ۔