سرپور ٹاؤن میں مردم شماری کے مطابق 8 ایم پی ٹی سی کا اعلان

   

سرپور ٹاؤن۔ 21 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن ایم پی ڈی او آفس کے حدود میں جملہ 9 ایم پی ٹی ای تھے لیکن حال ہی میں تعلقہ میں نئے منڈلوں کی تشکیل ہونے سے سرپور ٹاؤن منڈل کے ڈبہ گرام پنچایت دوسرے منڈل میں شامل ہونے پر آبادی کا تناسب کم ہوگیا ہے اور مردم شماری کے مطابق سرپور ٹاؤن منڈل میں 9 ایم پی ٹی سی کے بجائے صرف 8 ایم پی ٹی سی کیلئے آنے والے دنوں میں انتخابات عمل میں آئیں گے۔ اس تعلق سے آج ایم پی ڈی او آفس میں سرپور ٹاؤن منڈل کے 8 ایم پی ٹی سی سے متعلق ووٹرس کی عارضی طور پر تیاری کی گئی ہے اور دو دنوں کا وقت رکھا گیا ہے تاکہ اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو وہ کرسکتے ہیں اور ایم پی ڈی او آفس سرپور ٹاؤن سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔