سرپور ٹاؤن میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران سارق گرفتار

   

دو لاکھ روپئے مالیتی طلائی زیورات برآمد، ڈی ایس پی کروناکر کی پریس کانفرنس

سرپور ٹاون۔/27جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپور ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں آج سب انسپکٹر آف پولیس ڈی رامیش کی نگرانی میں پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت ہے ڈی ایس پی کاغذ نگر کروناکر، سرکل انسپکٹر آف پولیس کوٹالہ بی سوامی نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی ایس پی کاغذنگر کروناکر نے کہا کہ سر پور منڈل کے مختلف مقامات پر افراد کی جانب سے مکان میں قفل شکنی کرتے ہوئے مکان میں موجود سونے کے جھمکے اور ہار کا سرقہ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی، اس سلسلے میں سب انسپکٹر آف پولیس سرپور ٹاون نے تحقیقات کرتے ہوئے چھان بین شروع کر دی تھی، آج پیدابنڈا کے حدود میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران گوپی نامی نوجوان کی تلاشی کے دوران کہ گوپی کے جیب سے سونے کا ہار برآمد ہونے پر گوپی گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہوئے چوری کرنے کا اقرار کیا، لگ بھک دو لاکھ روپیوں کے سونے کے زیورات کو گوپی کے پاس سے برآمد کر لیے گئے، اس موقع پر ڈی ایس پی کروناکر نے کہا کے اپنے اپنے مکانات میں سی سی کیمرہ کو لگاتے ہوئے اپنے گھریلو سامان اور اپنے زیورات کی حفاظت کرنے کا عوام کو مشورہ دیا، خصوصی طور پر دوسرے مقامات کو جانے والے افراد سی سی کیمرہ کو لگاتے ہوئے اور قیمتی زیورات کو اپنے ساتھ لے کر جانے کا عوام کو مشورہ دیا، اور خصوصی طور پر کیمروں کو لگاتے ہوئے اپنے دوکانات اور مکانات میں موجود قیمتی اشیاء کی حفاظت کر لینے کا عوام کو مشورہ دیا، بعد ازاں مقامی اخباری نمائندوں کے روبرو چوری کرنے والے گوپی کے ساتھ دو لاکھ روپیوں کی لاگت کے قیمتی زیورات گلے کا ہار ،جھومر، کانوں کے بالیاں کو اخباری نمائندوں کے روبرو پیش کیا، اے پرس میٹ شام کے آفات سرپور ٹاون پولیس اسٹیشن میں دی گئی، اس موقع پر ایڈیشنل سب انسپکٹر آف پولیس راکیش بھی موجود تھے۔