سرکاری اراضی پر مساجد کیخلاف بی جے پی ایم پی کی شکایت

   

نئی دہلی ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ایم پی پرویش ورما جنھوں نے حال میں دعویٰ کیا تھا کہ مساجد اور قبرستان سرکاری اراضی پر پھیلتے جارہے ہیں، انھوں نے آج لیفٹننٹ گورنر انیل بائج سے ملاقات کی اور انھیں شہر میں اس طرح کے مبینہ 54 قبضوں کی فہرست حوالے کی ہے۔ ورما نے گزشتہ ماہ بائجل کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ مساجد اور قبرستان سرکاری زمینات، لب سڑک اور خالی جگہوں پر پھل پھول رہے ہیں۔ انھوں نے اس ضمن میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔