سرکاری اسکولس میں ٹیچرس کیلئے فیشل اٹنڈنس کے ذریعہ نظر رکھنے پر غور

   

ٹیچرس پر عوام کا اعتماد بڑھانے کے اقدامات ، ڈائرکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن سے آغاز کرنے کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : حکومت ریاست میں سرکاری اسکولس کو مستحکم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ اسی کے ایک حصہ کے طور پر سرکاری اسکولس اور ٹیچرس پر عوام کا اعتماد بڑھانے کے اقدامات کررہی ہے ۔ اساتذہ کے اسکولس میں غیر حاضری اور عدم موجودگی پر نظر رکھنے کے لیے ’ فیشل اٹنڈنس ‘ (چہرے پر حاضری ) نظام کو متعارف کیا جارہا ہے ۔ تاہم اس پر سب سے پہلے ڈائرکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن سے شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ۔ بعد ازاں اسکول سطح پر عمل کیا جائے گا ۔ اس تناظر میں سب سے پہلے اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ میں اٹنڈر سے لے کر اعلیٰ عہدیدار تک فیشل اٹنڈنس نظام رائج کیا جائے گا ۔ جس کا 16 اگست سے آغاز ہوگا ۔ ریاست بھر میں 26 ہزار سرکاری اسکولس ہیں اور ان میں 19 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ ان اسکولس میں 1.03 لاکھ ٹیچرس خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ قومی تعلیمی پالیسی میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری کو بھی ٹریک کرنا شامل ہے ۔ فی الحال مرکزی حکومت کے تعاون سے حاصل ہونے والی چند اسکیمات سے شفافیت کی خاطر طلبہ کے لیے چہرے کی حاضری کو لاگو کیا گیا ہے ۔ میڈڈے میل ، بکس ، یونیفارم وغیرہ کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ ماضی میں اس نظام کو ٹیچرس کے لیے بھی لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اس وقت ٹیچرس کی مخالفت اور ٹیچرس زمرے کے ایم ایل سی انتخابات کی وجہ سے اس پر عمل نہیں کیا گیا ۔ موجودہ حکومت نے اس مسئلہ پر کافی غور و خوض کرنے کے بعد اس پالیسی کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے اعلیٰ عہدیدار پھر اساتذہ کو اسی پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا ۔ حیدرآباد میں اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ میں خدمات انجام دینے والے سماگرا سکھشا ابھیان کے 150 ملازمین کی فیشل ایپ کے ذریعہ تجرباتی حاضری کا عمل جاری ہے ۔ 16 اگست سے اس پر مکمل عمل آوری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ عنقریب ڈی ای او ، ایم ای او آفسیس میں بھی اس پر عمل کیا جائے گا ۔ ٹیچرس کے لیے اس پالیسی پر عمل کرنے کے لیے حیدرآباد کو پائیلٹ پراجکٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ اساتذہ کا ڈاٹا پہلے ہی اکھٹا کیا گیا ہے ۔ فیشل ایپ کے ذریعہ اساتذہ کے لیے حاضری کا نظام نافذ کیا جائے گا ۔ موبائیل فون میں ڈی ایس ای ایس آر ایس ’ DSESRS ‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد خدمات انجام دینے والے مقام پر انہیں حاضر ہونا پڑتا ہے ۔ چونکہ اسکولس میں پہلے سے ہی جیو ٹیگنگ موجود ہے ۔۔ 2