سرکاری اسکولس میں ٹیچرس کیلئے چہرہ شناسی حاضری نظام پر عمل آوری

   

پہلے دن 96 ہزار ٹیچرس نے ایپ میں رجسٹریشن کرایا، محکمہ تعلیم کا اظہار اطمینان
حیدرآباد ۔2 اگست (سیاست نیوز) ریاست کے سرکاری اسکولس میں خدمات انجام دینے والے ٹیچرس و غیرتدریسی عملے کیلئے چہرے کی شناخت سے متعلق حاضری کا نظام (FRS) پر عمل آوری کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے دن 75 فیصد ٹیچرس و دیگر اسٹاف نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔ تلنگانہ کے اسکول ایجوکیشن حدود میں جملہ 24,973 سکراری اسکولس ہیں۔ ان میں 1,28,760 لاکھ تدریسی و غیرتدریسی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ DSEFRS میں جمعہ کی شام 5 بجے تک 96,327 اسٹاف نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ عمل آئندہ ایک دو دن میں صدفیصد مکمل ہوجائے گا۔ رجسٹریشن کرانے والے 89,922 اسٹاف (93.3 فیصد) نے ایف آر ایس ایپ کے ذریعہ اپنی حاضری رجسٹر کرائی ہے۔ مزید 6405 عملے نے رجسٹریشن کرایا ہے مگر ایپ کے ذیعہ حاضری نہیں دلائی۔ گزشتہ سال فبروری میں پائلیٹ پراجکٹ کے تحت ضلع پداپلی میں اس پر عمل آوری کی گئی۔ تجربہ کامیاب ہونے کے بعد ریاست کے دیگر 32 اضلاع میں یکم؍ اگست سے اس کو توسیع دی گئی۔ ریاست کے سرکاری اسکولس میں خدمات انجام دینے والے تدریسی و غیرتدریسی اسٹاف کے فونس میں اسکول ایجوکیشن کا ایپ موجود ہے جس کی بنیاد پر حال ہی میں انعقاد کئے گئے ٹیچرس تربیتی پروگرام کی تفصیلات درج کی گئی۔ جمعرات سے ہی تمام ٹیچرس اور دیگر عملے کو اس ایپ میں اپنی تفصیلات اور تصاویر ایپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تعلیمی معیار کو بلند کرنے ٹیچرس کی حاضری کو مزید شفاف اور مؤثر طریقے سے ریکارڈ کرنے کیلئے فیشل ریکنگیشنس سسٹم (FRS) متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ایپ کی انفرادیت یہ ہیکہ اسے صرف اس صورت میں رجسٹر کیا جاسکتا ہے جب ٹیچر اسکول کے احاطے میں موجود ہو محکمہ تعلیم نے تقریباً 2 سال قبل ہی طلبہ اور اساتذہ کیلئے ایپ ڈیزائن کیا گیا تھا اس وقت سے طلبہ کیلئے اس نظام پر عمل کیا جارہا ہے۔ اب ٹیچرس کیلئے بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔2
سنگاپور کے بعد اے پی کی ٹیم
ملیشیا پہنچ گئی
حیدرآباد۔2اگست(یو این آئی) سنگاپور میں آندھرا پردیش کے وزیر ناراینا کی قیادت میں گئی ٹیم کا دورہ مکمل ہو گیا۔ 27 جولائی کو چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کے ہمراہ اس ٹیم نے وہاں مختلف صنعتوں سے وابستہ شخصیات سے کئی اہم ملاقاتیں کی۔ اب وزیر ناراینا کی ٹیم سنگاپور سے ملیشیا پہنچ گئی۔ اس دورہ کا مقصد امراؤتی کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی سطح کی بہترین طریقۂ کار کا مطالعہ کرنا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس مطالعہ میں خاص طور پر ملیشیا کے دارالحکومت کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی۔