سرکاری اسکولوں میں معیاری سہولیات دینگے: سیسوڈیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم دینے کے لیے پابند عہد ہے ۔ سیسودیا نے ہفتہ کے روز میدان گڑھی میں گورنمنٹ کو۔ایڈ سروودیہ سیکنڈری اسکول کے نئے بلڈنگ بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے ہر بچے کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ دہلی میں سرکاری اسکولوں پر والدین اور سرپرستوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے ۔ اس سیشن میں پرائیویٹ اسکولوں کے 2.70 لاکھ بچوں نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا ہے ۔