چیف سکریٹری و دیگر عہدیداروں سے اندرون 4 ہفتے جواب طلبی
حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) ہائیکورٹ نے سرکاری اسکولوں میں ناقص مڈ ڈے میل کی سربراہی پر حکومت سے وضاحت طلب کی ۔ اسکولوں میں غیر معیاری غذا کی سربراہی سے متعلق اخباری رپورٹس کا حوالہ دے کر عثمانیہ یونیورسٹی طالب علم بی آکاش کمار نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو مکتوب روانہ کیا تھا۔ چیف جسٹس نے مکتوب کو مفاد عامہ کی درخواست میں تبدیل کرکے سماعت کی اور حکومت کو اندرون 4 ہفتے جواب داخل کرنے ہدایت دی۔ حکومت سے سوال کیا گیا کہ مڈ ڈے میل اسکیم کیلئے بجٹ میں کمی کیوں کی گئی۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس ابھینند کمار شاویلی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ناقص غذا کی سربراہی پر ناراضگی جتائی۔ اخباری اطلاعات میں کہا گیا کہ ناقص غذا سے طلبہ لنچ سے گریز کررہے ہیں۔ حکومت پرائمری کلاس کیلئے ہر طالب علم پر 4.97 روپئے ‘اپر پرائمری اور ہائی اسکول کیلئے 7.45 روپئے خرچ کررہی ہے ۔ انا پورنا میلس کی 5 روپئے میں سربراہی کیلئے حکومت 18 روپئے سبسیڈی فراہم کررہی ہے لیکن اسکولی طلبہ کیلئے مڈ ڈے میل بجٹ میں کمی کیوں کی گئی ۔ ہائیکورٹ نے چیف سکریٹری اور محکمہ جات تعلیم اور فینانس کے پرنسپل سکریٹریز اور سکریٹریز کو نوٹس جاری کرکے اندرون 4 ہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ ر